اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلماہرین کی جانب سے انسانی ترقی کے نئے ماڈل کے موضوع پر...

ماہرین کی جانب سے انسانی ترقی کے نئے ماڈل کے موضوع پر تھنک ٹینک رپورٹ کی بھرپور ستائش

برازیل کے شہر ساؤ پولو میں گلوبل ساؤتھ اینڈ میڈیا تھنک ٹینک فورم کی افتتاحی تقریب میں مندوبین شریک ہیں-(شِنہوا)

ساؤپولو(شِنہوا) ’’انسانی ترقی اور اس کی عالمی اہمیت کے لئے نئے ماڈل‘‘ پر تھنک ٹینک کی رپورٹ کو ماہرین کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے جس میں پائیدار ترقی کی جدوجہد میں عالمی جنوب کو بصیرت اور تعاون فراہم کیا گیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر اور نیو چائنہ ریسرچ کی جانب سے مشترکہ طور پر مرتب کی گئی یہ رپورٹ پیر اور منگل کو برازیل کے شہر ساؤ پولو میں ہونے والے گلوبل ساؤتھ اینڈ میڈیا تھنک ٹینک فورم کے دوران پیش کی گئی۔

رپورٹ میں جائزہ لیا گیا ہے کہ کس طرح چینی جدیدیت نے ایک نیا منفرد تہذیبی نمونہ پیش کیا ہے جومشترکہ عالمی چیلنجز کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ دیگر ممالک بالخصوص عالمی جنوب کے ملکوں کے لئے جدیدیت کی کوششیں آگے بڑھانے کے لئے اہم حل کے طور پر چین کی حکمت عملی بھی پیش کرتا ہے۔

رپورٹ میں امن، ترقی، سلامتی اور نظم و نسق کو ہونے والے نقصان سمیت آج کی دنیا کو درپیش وسیع چیلنجز کا احاطہ کیا گیا ہے جو نئے حل کے متقاضی ہیں۔

فورم میں ماہرین نے اتفاق کیا کہ انسانیت کو ہمیں درپیش مشترکہ بحران سے نمٹنے کے لئے نئے ترقیاتی راستے تلاش کرنا ہوں گے۔

چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز میں انسٹی ٹیوٹ آف جرنلزم اینڈ کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر ہو ژینگ رونگ نے رپورٹ کی متوازن حکمت عملی کو سراہا۔

رپورٹ میں زور دیا گیا کہ جدیدیت کے لئے کوئی ایک مخصوص راستہ نہیں ہے۔ ہر ملک کو ایسا راستہ تلاش کرنا ہوگا جو اس کے منفرد حالات اور ثقافت سے ہم آہنگ ہو۔

سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے زیراہتمام اور شِنہوا نیوز ایجنسی اور برازیل کمیونیکیشن کمپنی کے اشتراک سے ہونے والے فورم میں 70 سے زائد ممالک اور خطوں کی 170 میڈیا تنظیموں، تھنک ٹینک، سرکاری اداروں اور کمپنیوں سے تقریباً 350 نمائندے شریک ہوئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!