آذربائیجان، چینی صدر کے نمائندہ خصوصی اور نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے لائحہ عمل کنونشن (سی او پی 29) کے فریقین کی کانفرنس کے 29 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)
باکو(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے فعال طور پر نمٹنے کے لئے چین کا عمل اور عزم غیرمتزلزل ہے۔
چین کے صدر شی جن پھنگ کے نمائندہ خصوصی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ شوئے شیانگ نے آذربائیجان کے شہر باکو میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے لائحہ عمل کنونشن (سی او پی 29) کے فریقین کی کانفرنس کے 29 ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ چین موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے قومی حکمت عملی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔
چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی اہمیت عملی اقدامات میں مضمر ہے اور چین نے ہمیشہ اپنے الفاظ کا پاس رکھا ہے۔
ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال یا دیگر ممالک میں پالیسیوں میں تبدیلیوں سے قطع نظر چین کا عزم اور موسمیاتی تبدیلی سے فعال طور پر نمٹنے کے اقدامات غیرمتزلزل ہیں۔
ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ چین ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری پوری کرتا ہے، موسمیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی تعاون میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے، چین مثبت نتائج کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
اس موقع پر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کاربن میں کمی کے لئے چین کی کوششوں اور شراکت کو سراہتا ہے اور اقوام متحدہ کے مقصد کے لئے اس کے دیرینہ مضبوط حمایت پر مشکور ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کثیرجہتی کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے، سی او پی 29 کی کامیابی کو یقینی بنانے اور عالمی موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے بہتر طریقے سے نمٹنے کے لئے چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link