اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو عالمی ترقی کو فروغ دینے...

چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو عالمی ترقی کو فروغ دینے کا محرک

کمبوڈیا کے صوبے کیم پونگ سپیو میں نوم پنہ- سیہانوک ویلے ایکسپریس وے کا فضائی منظر-(شِنہوا)

نوم پنہ(شِنہوا)کمبوڈیا کی رائل اکیڈمی کے ماتحت تھنک ٹینک، انٹرنیشنل ریلیشن انسٹی ٹیوٹ آف کمبوڈیا کے ڈائریکٹر جنرل کِن پھیا نے کہا ہے کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی) ہمارے وقت کے سب سے عظیم عالمی منصوبوں میں سے ایک ہے جس نے نہ صرف شریک ممالک کے حقیقی منظرنامہ بلکہ ان کے معاشی و سفارتی تعلقات میں بھی تبدیلی رونما کی ہے۔

2013  میں متعارف کرایا گیا بی آر آئی منصوبہ بنیادی شہری سہولیات کی ترقی، تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے عالمی روابط اور تعاون کے فروغ کی ایک کاوش ہے۔ یہ منصوبہ تجارتی تحفظ پسندی اور سیاسی عدم استحکام جیسے بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجز میں جامع ترقی اور مشترکہ خوشحالی کا راستہ فراہم کرتا ہے۔

کِن پھیا نے کہا کہ بی آر آئی نے کمبوڈیا کے لئے ترقی، شراکت داری اور جدیدیت کے خاطر خواہ مواقع پیدا کئے ہیں۔ یہ بالخصوص بنیادی شہری سہولیات کی بہتری، معاشی تنوع اور چین کے ساتھ مضبوط تعلقات کے ذریعے تیز تر ترقی کا موقع فراہم کررہا ہے۔

کِن پھیا نے کہا کہ حالیہ برسوں میں اہم مںصوبے مکمل ہوئے جس سے ہمارے معاشی منظر نامے کو نئی جہت ملی۔

کِن پھیا نے کہا بی آر آئی کمبوڈیا کے لئے تبدیلی کی قوت ثابت ہوا ہے۔ اس نے ہماری بنیادی شہری سہولیات کو نئی شکل دی، معیشت کو مضبوط کیا اور چین کے ساتھ ہماری جامع تزویراتی شراکت داری کو مستحکم کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!