اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجان لی کی ایپیک کے دورے سے قبل ہانگ کانگ۔جنوبی امریکہ کاروباری...

جان لی کی ایپیک کے دورے سے قبل ہانگ کانگ۔جنوبی امریکہ کاروباری روابط پر گہری نظر

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ اور جنوبی امریکہ کے لئے اب بھی اپنے اقتصادی اور تجارتی روابط کو فروغ دینے کی کافی گنجائش موجود ہے۔

پیرو کے شہر لیما میں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون تنظیم (ایپیک) کے اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل ایگزیکٹو کونسل کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب میں جان لی نے تمام شعبوں پر زور دیا کہ وہ ہانگ کانگ کی تعمیر میں فعال کردار ادا کریں۔

جان لی کی غیر موجودگی میں ایچ کے ایس اے آر کی حکومت کے انتظامی امور کے چیف سیکرٹری چھن کوک چی قائم مقام چیف ایگزیکٹو ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!