اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایپیک معیشتوں کے ساتھ چین کی تجارت جنوری تا اکتوبر ریکارڈ سطح...

ایپیک معیشتوں کے ساتھ چین کی تجارت جنوری تا اکتوبر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے پہلے 10 ماہ میں ایپیک کی دیگر معیشتوں کے ساتھ چین کی تجارت 212 کھرب 70 ارب  یوآن (تقریباً 29 کھرب 50 ارب امریکی ڈالر) کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)2024 کے پہلے 10 ماہ میں ایشیا بحرالکاہل تعاون تنظیم (ایپیک) کی رکن معیشتوں کے ساتھ چین کی تجارت 212 کھرب 70 ارب  یوآن (تقریباً 29 کھرب 50 ارب امریکی ڈالر) کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق یہ اعدادوشمار گزشتہ سال کی نسبت 5.7 فیصد زیادہ ہیں، جو اس عرصے کے دوران ملک کی مجموعی تجارتی نمو سے 0.5 فیصد پوائنٹس اضافہ ہے۔

جنوری اور اکتوبر کے درمیان ثانوی درجے کے سامان کا حجم دیگر ایپیک معیشتوں کو چین کی برآمدات کا 45 فیصد سے زیادہ تھا۔ خاص طور پر الیکٹرانک اشیاء، گاڑیوں کے پرزے، خودکار ڈیٹا پروسیسنگ ڈیوائسز کا سازوسامان اور فلیٹ پینل ڈسپلے ماڈیولز کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔

انتظامیہ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ درآمدات کے لحاظ سے ثانوی درجے کی  اشیاء دیگر ایپیک معیشتوں سے چین کی کل درآمدات کے 80 فیصد سے زیادہ رہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!