اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسپہلی عالمی کلاسیکی کانفرنس تہذیبوں کے لئے ایک دوسرے سے سیکھنے کا...

پہلی عالمی کلاسیکی کانفرنس تہذیبوں کے لئے ایک دوسرے سے سیکھنے کا شاندار موقع

ہیڈ لائن:

پہلی عالمی کلاسیکی کانفرنس تہذیبوں کے لئے ایک دوسرے سے سیکھنے کا شاندار موقع

جھلکیاں:

بیجنگ میں ہونے والی پہلی عالمی کلاسیکی کانفرنس میں دنیا بھر سے محققین جمع ہوئے۔ انہوں نے دنیا کی قدیم ثقافتوں پر تحقیق پیش کی۔ کانفرنس سے چین اور مغرب کے درمیان ایک دوسرے کو گہرائی سے سمجھنے کا دروازہ کھل گیا ہے۔ آئیے اس حوالے سے اس ویڈیو میں تفصیل جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ عالمی کلاسیکی کانفرنس  کے مختلف مناظر

2۔ سٹینڈ اپ (انگریزی): ژینگ یوئے یان، نمائندہ شِنہوا

3۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ہنس وینس، نائب صدر شعبہ تحقیق، لڈونگ میکسی میلینز یونیورسٹی (ایل ایم یو)، میونخ

4۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): تھامس بروگن، ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ فار ایجیئن پری ہسٹری اینڈ سٹڈی سینٹر فار ایسٹ کریٹ

5۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): جیمس ینگ، یونیورسٹی آف وکٹوریہ

6۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): مشا اینڈریو ٹڈ، ایسوسی ایٹ پروفیسر،  ننکائے یونیورسٹی

7۔ ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): ایوجینیا منیلیڈو، ایلی نائیکی اجوجی ( ٹیچنگ سکول برائے کلاسیکی یونان ، تاریخ و فلسفہ ایتھنز)

8۔ ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): انیل کمار سنگھ، جواہر لعل یونیورسٹی

تفصیلی خبر:

سٹینڈ اپ (انگریزی): ژینگ یوئے یان، نمائندہ شِنہوا

"پہلی عالمی کلاسیکی کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے محققین نے قدیم ثقافتوں پراپنی تحقیق پیش کی۔ کانفرنس کے ذریعے چین اور مغرب کے درمیان ایک دوسرے کو گہرائی سے سمجھنے کا دروازہ کھل گیا ہے۔”

کانفرنس کا عنوان "کلاسیکی تہذیبیں اور جدید دنیا”  رکھا گیاتھا ۔ یہ کانفرنس چین اور یونان نے مشترکہ طور پر منعقد کرائی ہے۔ اس کانفرنس میں 600 سے زائد افراد شریک ہوئے۔

محققین نےاس بات کو اجاگر کیا کہ چین کا عظیم ثقافتی ورثہ دیگر تہذیبوں کا مطالعہ کرنے کے لئےکس قدر قیمتی بصیرت فراہم کرتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ہنس وینس، نائب صدر شعبہ تحقیق، لڈونگ میکسی میلینز یونیورسٹی (ایل ایم یو)، میونخ

” میرے خیال میں اہم بات یہ ہے کہ دوسرے لوگ یہ سیکھیں  کہ وہ کونسی اقدار ہیں جنہیں چین کے کلاسیکل ادب اور فلسفے میں فروغ دیا گیا ہے۔ کئی حوالوں سے یہ اقدار دراصل ویسی ہی ہیں جو ہم یونان کی کلاسیکی تاریخ میں دیکھتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): تھامس بروگن، ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ فار ایجیئن پری ہسٹری اینڈ سٹڈی سینٹر فار ایسٹ کریٹ

” میں سمجھتا ہوں کہ غیر ملکیوں کے لئے یہ جاننا بہت اہم ہے کہ چین کی ثقافت کی کلاسیکل روایات کیا ہیں۔ یہ تاریخ اور فن کے لحاظ سے بہت وسیع ہے۔ فلسفے اور تمام روایات کے لحاظ سے بھی عظیم ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): جیمس ینگ، یونیورسٹی آف وکٹوریہ

” میرے خیال میں چینی تہذیب سے متعلق سب سے شاندار چیز اس کا تسلسل، اس کی طوالت، اس کا تخلیقی مزاج اور  اس کا حالات کے مطابق ڈھلنا ہے۔”

کانفرنس کو تبادلے کے ایک مفید پلیٹ فارم کے طور پر اجاگر کرتے ہوئےکچھ شرکا ءکا کہنا تھا کہ کلاسیکل سوچ آج کی دنیا کو سماجی بھلائی کے لئے رہنمائی پیش  کرتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): مشا اینڈری ٹڈ، ایسوسی ایٹ پروفیسر،  ننکائے یونیورسٹی

” کلاسیک  شاہکاروں کو تاریخ کے دوران ہمیشہ اس طرح سمجھا گیا ہے کہ یہ ہمارے لئے معنی خیز اور مفید ہیں ۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم یہ سوچ سکیں کہ ہم کس طرح زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور اپنے دور کے مسائل اور چیلنجز سے کس طرح نمٹنا چاہتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): ایوجینیا منیلیڈو، ایلی نائیکی اجوجی ( ٹیچنگ سکول برائے کلاسیکل یونان ، تاریخ و فلسفہ)

” فلسفہ اور کلاسیک شاہکاروں سے  سےعمومی طور پر ہمیں بڑے انسانی مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔  اس کی بدولت  تہذیب کو بنیاد میسر آتی ہے ۔ انسانیت کی بنیاد ہی ثقافت، تاریخ اور فلسفہ پر ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): انیل کمار سنگھ، جواہر لعل یونیورسٹی

"کلاسیک شاہکار  ماضی کی روشنی میں ہمارے حال کو زیادہ معیاری بناتے ہیں  اور ایک بہتر مستقبل کے لئے رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔ اس لئے میں یہی کہوں گا کہ جتنا زیادہ کلاسیک شاہکاروں کے حوالے سے بات کی جائے گی، انسانیت اتنا ہی بہتر اور نفیس طرز زندگی کی طرف بڑھے گی۔ اسے سے ہم ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔”

بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!