بدھ, اکتوبر 15, 2025
تازہ ترینشنگھائی میں چینی علوم سے متعلق عالمی کانفرنس کا آغاز، دنیا...

شنگھائی میں چینی علوم سے متعلق عالمی کانفرنس کا آغاز، دنیا بھر کے سکالرز جمع

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولئی چینی علوم سے متعلق عالمی کانفرنس-شنگھائی فورم  کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ کا بھیجا تہنیتی خط پڑھ کر سنا رہے ہیں۔ (شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں منگل کے روز چینی علوم سے متعلق عالمی کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن شروع ہو گیا جس کا موضوع "تاریخی اور عصری چین: ایک عالمی نقطہ نظر” ہے۔

دنیا بھر سے تقریباً 500 نامور ماہرین اور سکالرز اس موضوع پر تفصیلی بحث میں حصہ لیں گے۔ کانفرنس میں مختلف فورمز، سرگرمیاں اور شہری تہذیب پر مرکوز ایک نمائش بھی شامل ہے۔

ذیلی فورمز میں چینی جدیدیت، ڈیجیٹل ذہانت کے دور میں چینی علوم اور چینی علوم کے مستقبل میں نوجوانوں کے کردار اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ کانفرنس ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر اور شنگھائی بلدیہ حکومت کے زیرِ اہتمام منعقد کی جا رہی ہے جبکہ دیگر سرکاری اور تعلیمی اداروں کا مشترکہ تعاون بھی حاصل ہے۔ اس کانفرنس میں عالمی چینی علوم کی ترقی کے لئے ایک انیشی ایٹو کا بھی اعلان کیا جائے گا اور اس شعبے میں تحقیق کے لئے تجویز کردہ تصانیف  کی فہرست بھی پیش کی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!