بدھ, اکتوبر 15, 2025
تازہ ترینچین میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران کاروباری آمدنی...

چین میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران کاروباری آمدنی میں مضبوط اضافہ

چین کی ریاستی ٹیکس انتظامیہ (ایس ٹی اے) کے ڈائریکٹر ہو جنگ لین، ایس ٹی اے کے ڈپٹی کمشنرز وانگ داؤ شو اور کائے زی لی اور ایس ٹی اے کے ترجمان رونگ ہائی لو ٹیکس اصلاحات کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے تازہ ترین ٹیکس اعداد وشمار کے مطابق اس سال چین کی کارپوریٹ سیلز ریونیو میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو معیشت میں مستحکم بحالی اور مضبوطی کی واضح علامت ہے۔

ریاستی ٹیکس انتظامیہ نے منگل کے روز بتایا کہ سال 2025 کی پہلی، دوسری اور تیسری سہ ماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سہ ماہی کاروباری فروخت آمدن میں بالترتیب 2.1 فیصد، 3.1 فیصد اور 4.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا،جو ملک بھر میں کاروباری کارکردگی میں مستقل بحالی کی عکاسی ہے۔

معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ اعداد وشمار چینی حکومت کی طرف سے گزشتہ سال ستمبر میں نافذ کئے گئے معاشی سست روی یا کساد بازاری کے اثرات کو کم کرنے کے اقدامات کے موثر ہونے کی عکاسی کرتے ہیں۔

سنٹرل یونیورسٹی آف فنانس اینڈ اکنامکس کے نائب صدر چھن بن کائی نے کہا کہ اعداد وشمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کاروباری منافع میں بتدریج بہتری ہوئی ہے، صارفین کی قوت خرید میں وسعت آئی ہے اور مجموعی طور پر معیشت مستحکم اور مثبت راستے پر گامزن رہی۔

انتظامیہ نے 2025 کی تیسری سہ ماہی، خصوصاً ستمبر میں حاصل کی گئی مضبوط ٹیکس وصولی کو اجاگر کیا اور اس نمایاں اضافے کو بہتر ہوتی اقتصادی صورتحال، پیداواری قیمتوں میں کمی کے سکڑنے اور گزشتہ سال کی اسی مدت کے نسبتاً کم بنیاد سے منسوب کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!