بدھ, اکتوبر 15, 2025
تازہ ترینچین نے ہسپانوی اون کی درآمدات بحال کر دیں، چرواہوں میں خوشی...

چین نے ہسپانوی اون کی درآمدات بحال کر دیں، چرواہوں میں خوشی کی لہر

اسپین کے چرواہوں نے چین کی جانب سے ہسپانوی اون کی درآمدات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ قدم زوال پذیر صنعت کو دوبارہ زندہ کرنے اور دیہی معیشت کو سہارا دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ساؤنڈ بائٹ (ہسپانوی): پابلو رِنکون، سیکرٹری جنرل، ایساجا (نوجوان کسانوں کی تنظیم)

"یہ بہت خوش آئند خبر ہے کیونکہ اسپین میں اون کی صنعت کافی خراب صورتحال سے دوچار تھی۔ بھیڑ پالنے والے چرواہوں کو اپنی اون سے کوئی منافع نہیں ہو رہا تھا۔ اس لئے  چین کو برآمدات کی راہ کھلنا واقعی ایک بڑی خوشخبری ہے۔”

اسپین میں تین سال قبل بھیڑوں کی بیماری شیپ پاکس پھوٹنے کے بعد ہسپانوی اون کی برآمدات معطل کر دی گئی تھیں۔

وزارتِ زراعت، ماہی گیری اور خوراک کے اعداد و شمار کے مطابق اسپین کی اون کی برآمدات سال 2021 میں 18 ہزار 126 ٹن سے کم ہو کر سال 2024 میں 15 ہزار 927 ٹن رہ گئیں جبکہ اسی عرصے میں ملکی سطح پر اون کی مجموعی پیداوار بھی 23 ہزار 168 ٹن سے کم ہو کر 20 ہزار 670 ٹن تک آ گئی۔

میڈرڈ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!