بدھ, اکتوبر 15, 2025
No menu items!
No menu items!
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچینی صدر سے سری لنکن وزیراعظم کی ملاقات، دوستی آگے بڑھانے اور...

چینی صدر سے سری لنکن وزیراعظم کی ملاقات، دوستی آگے بڑھانے اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر اتفاق

چینی صدر شی جن پھنگ سری لنکا کی وزیراعظم ہرینی اماراسوریا سے بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں ملاقات کر رہے ہیں جو خواتین سے متعلق عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ میں ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے منگل کے روز سری لنکا کی وزیراعظم ہرینی اماراسوریہ سے ملاقات کی جو خواتین سے متعلق عالمی رہنماؤں کے اجلاس کے لئے بیجنگ میں موجود ہیں۔

شی نے کہا کہ چین اور سری لنکا کے درمیان ایک طویل روایتی دوستی ہے اور چین اس دوستی کو آگے بڑھانے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دینے، مشترکہ مستقبل کی حامل چین-سری لنکا برادری کے قیام اور دونوں عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لئے سری لنکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

شی نے کہا کہ چین سری لنکا کے ساتھ مل کر اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے اور بندرگاہی معیشت، جدید زراعت، ڈیجیٹل معیشت، ماحول دوست معیشت اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو قانون نافذ کرنے اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے اور  سرحد پار جوا، دھوکہ دہی اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کو سختی سے کچلنا چاہیے۔

شی نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ جیسے کثیر الجہتی فریم ورک کے تحت ہم آہنگی اور تعاون کو گہرا کریں اور گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کریں۔

اماراسوریہ نے کہا کہ سری لنکا اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی فعال طور پر حمایت اور ان میں شرکت کرتا ہے اور سری لنکا اپنی ترقی میں نئی پیش رفت کے لئے چین کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کا منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر شی کی جانب سے پیش کئے گئے 4 عالمی اقدامات موجودہ ہنگامہ خیز بین الاقوامی منظرنامے میں بڑی اہمیت رکھتے ہیں اور سری لنکا ان اقدامات کو چین کے ساتھ مل کر نافذ کرے گا اور مشترکہ طور پر گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرے گا۔

وانگ یی بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!