بدھ, اکتوبر 15, 2025
پاکستانٹی ایل پی کے گرفتار کارکنوں کا 17 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،...

ٹی ایل پی کے گرفتار کارکنوں کا 17 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے

انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹی ایل پی کے گرفتار17 کارکنوں کو 17 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کی تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔

منگل کو سرکاری املاک، سڑک بلاک کرنے اور عوام کی املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں گرفتار ٹی ایل پی کے 17 کارکنوں کو انسداد دہشتگردی عدالت پیش کر دیا گیا۔

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی،تفتیشی افسر نے ملزمان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے 17 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ، ملزمان میں ابراہیم، حسنین، حافظ محمد نعیم، محمد پرویز سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!