منگل, اکتوبر 14, 2025
تازہ ترینچین میں "گولڈن وِیک" کی تعطیلات کے دوران سیاحت میں زبردست اضافہ،...

چین میں "گولڈن وِیک” کی تعطیلات کے دوران سیاحت میں زبردست اضافہ، معیشت کو نئی توانائی ملی

چین کا سال 2025 کا "سپر گولڈن وِیک” بدھ کے روز اختتام پذیر ہوگیا۔ یہ ہفتہ قومی دن اور وسطِ خزاں کی تعطیلات کو یکجا کر کے منایا گیا تھا۔

آٹھ روزہ تعطیلات کے دوران چین میں اندرون ملک سیاحوں کے 88 کروڑ 80 لاکھ دورے ریکارڈ کئےگئے جو سال 2024 کی سات روزہ قومی دن کی چھٹیوں کے مقابلے میں 12 کروڑ 30 لاکھ زیادہ ہیں۔

اندرونِ ملک سیاحتی اخراجات 80 کھرب 90 ارب یوآن (تقریباً 113 ارب 80 کروڑ امریکی ڈالر) تک جا پہنچے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 10 کھرب 80 ارب یوآن کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): یانگ میلِنگ، سیاح، صوبہ ژے جیانگ

"یہاں کا منظر واقعی دل موہ لینے والا ہے، بالکل جنتِ ارضی جیسا۔ میں بہت خوش ہوں اور خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اتنے حسین بادلوں کے سمندر کا نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چھن لینا، سیاح، بیجنگ

"چین کے شمالی علاقوں میں خزاں کی فصلوں کو دھوپ میں خشک کرنےکے ایسے مناظر بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔ جب ہم بچوں کے ساتھ جھو چوآن گاؤں پہنچے تو جو چیز سب سے پہلے ہماری نگاہوں کے سامنے آئی وہ سورج تلے سکھائی جانے والی فصلوں کا دلکش نظارہ تھا۔ یہ منظر دیکھ کر ہمارا دل خوشی سے بھر گیا۔”

وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق تعطیلات کے دوران نمایاں خوردہ اور کھانے پینے کے کاروباری اداروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): چن بِنگ، عہدیدار، تیانجن میونسپل بیورو آف کلچر اینڈ ٹورزم

"ہم ثقافت اور سیاحت کے ذریعے کھپت کو فروغ دینے کے تصور کے تحت کھانے، قیام، سفری سہولت، خریداری اور تفریح کو یکجا کرنے والے جدید مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ موضوعاتی اور تجرباتی مصنوعات کے ساتھ ساتھ رعایتی پیشکشوں کے ذریعے ہم مقامی باشندوں اور سیاحوں دونوں کے لئے ایک ہی جگہ پر اسمارٹ ثقافتی و سیاحتی خدمات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): چن شیاؤ شُو، سٹاف ممبر،سیاحتی کمپنی ، ننگ شیا خودمختار خطہ

"قومی دن کی تعطیلات کے دوران شی شیا شاہی مقبروں کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا۔ سیاحوں کا زیادہ تر خرچ کھانے پینے، ثقافتی و تخلیقی مصنوعات اور علاقے کی مخصوص سوغاتوں پر مرکوز رہا۔”

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): یُو چَنگ یُوئے، سیاح، صوبہ جیانگسو

"چونکہ قومی دن کی تعطیلات ہیں اور میں نے سنا ہے کہ ہورگوس میں ڈیوٹی فری دکانیں کافی زیادہ ہیں، اس لئے میں نے اندر جانے اور دیکھنے کے لئے خصوصی اجازت نامہ حاصل کیا۔”

ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): شو جِنگ، سیاح، صوبہ گانسو

"آج میں اپنے بچے کو بھی ساتھ لایا اور بہت سی درآمد شدہ چاکلیٹیں خریدیں۔ کچھ اسے تحفہ دینے کی غرض سے اور کچھ اس کے کھانے کے لئے۔ سب ہی واقعی بہت لذیذ ہیں۔”

بیجنگ، شنگھائی، تیانجن، ین چوآن، ہورگوس اور ژانگ جیا جے، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین میں "گولڈن وِیک” کی تعطیلات اختتام پذیر ہوگئیں

تعطیلات کے دوران سیاحتی معیشت میں غیر معمولی اضافہدیکھا گیا

88 کروڑ 80 لاکھ سیاحوں نے ملک بھر میں تفریحی مقامات کا رخ کیا

سیاحتی اخراجات 80 کھرب 90 ارب یوآن سے تجاوز کر گئے

بیجنگ، شنگھائی، تیانجن اور ننگ شیا میں سیاحوں کا ہجوم

شی شیا شاہی مقابر میں سیاحوں کی ریکارڈ تعداد آئی

کھانوں، خریداری اور ثقافتی مصنوعات میں سیاحوں کی گہری دلچسپی

ہورگوس میں ڈیوٹی فری دکانیں توجہ کا مرکز بنی رہیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!