منگل, اکتوبر 14, 2025
انٹرٹینمنٹسنجے اور کرشمہ کپور کے بچوں نے والد کے وصیت نامے کو...

سنجے اور کرشمہ کپور کے بچوں نے والد کے وصیت نامے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

سنجے اور کرشمہ کپور کے بچوں، سمیرا اور کیان کپور نے اپنی سوتیلی ماں پریا کپور کی جانب سے پیش کردہ وصیت نامے کو جعلی قرار دیتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں پریا کپور، ان کے بیٹے، سنجے کی والدہ رانی کپور، اور شردھا سوری مارواہ کو فریق بنایا گیا ہے، جنہیں 21 مارچ 2025 کو تحریر کردہ وصیت کی ایگزیکیوٹر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

بچوں کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ یہ وصیت سنجے کپور کے ذہن یا ہاتھ کی نہیں بلکہ ایک شخص نیتن شرما کے کمپیوٹر سے تیار کی گئی، جس کا سنجے کپور سے کوئی تعلق نہیں۔

بچوں کا موقف ہے کہ ان کے والد کی 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کو پریا کپور کے نام منتقل کرنے والی یہ وصیت جعلی اور ڈیجیٹل طور پر تبدیل شدہ ہے۔

ان کے مطابق وصیت میں ایڈریس اور ناموں کی اسپیلنگ کی متعدد غلطیاں موجود ہیں، جس سے اس کی صداقت پر شبہ پیدا ہوتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!