چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کے شہر لیوژو میں واقع ایس اے آئی سی جی ایم وولنگ آٹوموبائل کی ایک خودکار پیداواری لائن کا منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران نئی توانائی کی گاڑیوں (این ای وی) کے شعبے نے پیداوار اور فروخت میں مضبوط رفتار برقرار رکھی ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز (سی اے اے ایم) کی رپورٹ کے مطابق پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران این ای وی کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 35.2 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا اور یہ ایک کروڑ 12 لاکھ 40 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔
سی اے اے ایم کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اسی عرصے کے دوران فروخت میں بھی گزشتہ سال کی نسبت 34.9 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ تقریباً ایک کروڑ 12 لاکھ 30 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو چین میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت کا 46.1 فیصد ہے۔
