کراچی میں دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق شاہ لطیف ٹان کے علاقے عبداللہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت وشال کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسرا واقعہ ملیر 15کے قریب ریلوے ٹریک پر پیش آیا جہاں ٹرین کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت انیتا کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کی نعشوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
