اقوام متحدہ نے غزہ کیلئے ایمرجنسی ریسپانس فنڈ سے مزید 11 ملین ڈالر جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
اقوام متحدہ کے ریلیف چیف ٹام فلیچر نے کے مطابق غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیشِ نظر اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریسپانس فنڈ سے مزید 11 ملین ڈالر جاری کیے گئے ہیں، اس رقم کے اجرا کے بعد غزہ کے لیے کل امداد 20 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس سے خوراک، پانی، پناہ گاہیں، صحت کی سہولتیں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو برقرار رکھنے میں مدد دی جائے گی۔اس امداد کا مقصد سردیوں سے قبل امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے۔
