منگل, اکتوبر 14, 2025
انٹرنیشنلچین کا کمبوڈیا کو دانتوں کے علاج کی کرسیوں کا عطیہ

چین کا کمبوڈیا کو دانتوں کے علاج کی کرسیوں کا عطیہ

کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں کمبوڈین اور چینی حکام دانتوں کے علاج کی کرسیوں کی حوالگی کی تقریب میں شریک ہیں-(شِنہوا)

نوم پنہ(شِنہوا)چین نے کمبوڈیا کو دانتوں کے علاج کی 2 جدید ترین کرسیاں عطیہ کی ہیں تاکہ کمبوڈین بچوں کے لئے دانتوں کی نگہداشت کی سہولیات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ عطیہ ہائی نان صوبائی مرکز برائے انسداد امراض (سی ڈی سی ہائی نان) کی جانب سے کمبوڈیا  کو نیشنل پیڈیاٹرک ہسپتال کو دیا گیا جو کہ کمبوڈیا کی یونین آف یوتھ فیڈریشنز کے ڈاکٹرز الائنس کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

کمبوڈیا کی وزارت صنعت، سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے سیکرٹری آف سٹیٹ اور یونین آف یوتھ فیڈریشنز کے ڈاکٹرز الائنس کے سربراہ ہینگ سوک کونگ نے حوالگی کی تقریب میں کہا کہ یہ عطیہ چین کی طرف سے کمبوڈین بچوں کو دانتوں کی معیاری نگہداشت کی سہولیات فراہم کرنے میں معاونت کا نیا ثبوت ہے۔

ہینگ سوک کونگ نے کہا کہ میں سی ڈی سی ہائی نان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انہوں نے کمبوڈیا کے طبی شعبے کی مدد کے لئے عطیہ دیا ہو۔

کمبوڈین سیکرٹری آف سٹیٹ نے مزید کہا کہ کمبوڈیا اور چین ’آہنی دوستی‘ کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ ہم اچھے دوست، شراکت دار اور بھائی ہیں جو تمام حالات میں ایک دوسرے کی مدد کرتے آئے ہیں۔

حوالگی کی تقریب میں سی ڈی سی ہائی نان کی پارٹی کمیٹی کی سیکرٹری لین ینگ ژی اور کمبوڈیا میں چینی سفارتخانے کے منسٹر-کونسلر چھن کانگ بھی شریک ہوئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!