منگل, اکتوبر 14, 2025
انٹرنیشنلچین صنفی مساوات کی عالمی کوششوں میں اپنا قائدانہ کردار جاری رکھے،...

چین صنفی مساوات کی عالمی کوششوں میں اپنا قائدانہ کردار جاری رکھے، سابق سربراہ یو نیسکو

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں خواتین سے متعلق عالمی رہنماؤں کے اجلاس کے لئے لگائے گئے سٹریٹ بینرز نظر آرہے ہیں۔(شِنہوا)

پیرس(شِنہوا)دنیا بھر کے رہنما اور سینئر اہلکار 13-14 اکتوبر کو خواتین سے متعلق عالمی رہنماؤں کے اجلاس کے لئے بیجنگ میں جمع ہو گئے ہیں جبکہ یونیسکو کی سابق ڈائریکٹر جنرل ارینا بوکووا نے صنفی مساوات کے لئے نئے عزم پر زور دیا ہے اور امید ظاہر کی کہ چین اس عالمی کوشش میں اپنا قائدانہ کردار جاری رکھے گا۔

اس اعلیٰ سطح کے اجتماع سے پہلے شِنہوا کو دیئے گئے ایک تحریری انٹرویو میں بوکووا نے کہا کہ جیسا کہ دنیا معاشی غیر یقینی، موسمیاتی بحرانوں، تنازعات اور گہری ہوتی ہوئی عدم مساوات کا سامنا کر رہی ہے، صنفی مساوات کے لئے دوبارہ عزم کرنا ایک منصفانہ اور پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لئے ناگزیر ہے۔

یہ سربراہ اجلاس 1995 کی خواتین سے متعلق تاریخی عالمی کانفرنس کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے جو چینی دارالحکومت میں منعقد ہوئی تھی اور جس میں بیجنگ اعلامیہ اور لائحہ عمل کو منظور کیا گیا تھا۔

1995 کی کانفرنس میں ایک مندوب کی حیثیت سے بوکووا نے کہا کہ یہ تنازعات اور بحرانوں میں خواتین کے کردار پر زور دینے میں بنیادی حیثیت رکھتی تھی جس نے 2000 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے خواتین، امن اور سلامتی کے متعلق قرارداد 1325 کو منظور کرانے کی راہ ہموار کی۔

انہوں نے بیجنگ اعلامیہ اور لائحہ عمل کی تعریف کی اور اسے ایک ایسا اہم موڑ قرار دیا جس نے خواتین اور لڑکیوں کی مکمل صلاحیت کو کامیاب اور پائیدار ترقی کے ایک طاقتور اور لازمی جزوکے طور پر تسلیم کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!