اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی حمایت بڑھانے کے...

چین چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی حمایت بڑھانے کے لئے پر عزم

چین کے وسطی صوبہ ہونان کے لیو یانگ شہر میں ایک ملازم کو ہو نان وارنٹ چیرال فارما سیو ٹیکل کمپنی لمیٹڈ میں کام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے نئے معیار کی پیداواری قوتوں کو فروغ دینے اور چھوٹے اور درمیانے  درجےکےکاروباری اداروں اور یونی کارن کمپنیوں کے لیے اپنی حمایت  میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے  تاکہ یہ کمپنیاں مارکیٹس میں اضافہ کرتے ہوئے اپنی توانائی کو فروغ دے سکیں۔

 وزارت صنعت  و اطلاعاتی ٹیکنالوجی  کے نائب وزیر  وانگ جیانگ پِھنگ نے  پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک چین نے تقریباً  ایک لاکھ 41  ہزار  ان جدید  چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ترقی دی ہے جو  منفرد یا خصوصی مصنوعات کی  تیاری میں مخصوص اور جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں۔ ان  میں  14 ہزار 600 ”  لِٹل جائنٹ ” ادارے شامل ہیں ۔

وانگ جیانگ پِھنگ نے کہا کہ ان  کمپنیوں نے نئی صنعت سازی کو فروغ دینے اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت صنعت  و اطلاعاتی ٹیکنالوجی متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ان  چھوٹے اور درمیانے  درجےکےکاروباری اداروں کی ترقی کے لیے لا ئحہ عمل تیار کر ے گی اور ان کاروباری اداروں کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو بڑھانے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!