چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں رولینڈ برجر کے گلوبل منیجنگ ڈائریکٹر ڈینس ڈیپوکس بوآؤ فورم فار ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس میں "چائنہ آؤٹ لک” کے عنوان سے ہونے والے پینل مزاکرے میں گفتگو کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)
برلن (شِنہوا)رولینڈ برجر کے گلوبل منیجنگ ڈائریکٹر ڈینس ڈیپوکس نے کہا ہے کہ چین جرمن کمپنیوں کے لئے بدستور ایک اہم منڈی ہے جو ان کی دیرپا کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ڈیپوکس نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں جرمن کاروبار کے لئے چینی منڈی کی زبردست کشش کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جرمن سرمایہ کاری میں مستحکم اضافہ چین اور اس کی تخلیق پر مبنی معیشت پر انحصار ظاہر کرتا ہے۔
جرمنی کے سینٹرل بینک کے مطابق چین میں جرمن سرمایہ کاری ریکارڈ 7 ارب 30 کروڑ یوروز(8 ارب 20 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ چکی ہے۔
ڈیپوکس نے کہا ممکن ہے کہ یہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے اعدادوشمار میں مکمل طور پر عیاں نا ہو رہی ہو، تاہم یہ منافع مقامی منڈی میں موجود ہے جس میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ڈیپوکس نے چین کے لئے جرمن سازوسامان کی وسیع مانگ کو اجاگر کیا۔ ڈیپوکس کا کہنا تھا کہ جرمنی اپنے اعلیٰ معیار کے حامل صنعتی پرزوں اور سازوسامان کے حوالے سے مشہور ہے جو چین کی صنعتی جدت کے لئے ضروری ہیں۔
ڈیپوکس نے کہا کہ یہ مانگ جرمن کمپنیوں کی جاری سرمایہ کاری کا اہم محرک ہے جن کی کاریگری اور ٹیکنالوجی پر مبنی قوت چین کی جدت کی ضروریات سے قریبی ہم آہنگی رکھتی ہیں۔
