اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، چھنگ ہائی میں اعلیٰ عہدیدار کے خلاف تحقیقات

چین، چھنگ ہائی میں اعلیٰ عہدیدار کے خلاف تحقیقات

بیجنگ(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی کے ایک اعلیٰ عہدیدار یانگ فاسن نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا ہے، اُن کے خلاف جماعت کے نظم وضبط اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے شبہ میں انسداد بدعنوانی ادارے کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یانگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) چھنگ ہائی صوبائی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی چھنگ ہائی صوبائی کمیٹی کے سیاسی اور قانونی امور کمیشن کے سیکرٹری ہیں ۔

اُن کے خلاف تحقیقات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ اور قومی نگران کمیشن کررہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!