چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے صدرمقام ہائیکو میں ملازمت کے متلاشی افراد روزگار میلے میں ملازمت فراہم کرنے والوں کے نمائندوں سے بات چیت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین 2025 میں سرکاری ملازمین کو بھر تی کرنے کے منصوبے کےتحت مرکزی حکومتی محکموں اور اداروں کے لئے 39 ہزار 700 افراد کو ملازمت فراہم کرے گا۔
اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف سول سروس نے پیر کے روز کہا ہے اس کے لئے درخواستیں سرکاری ملازمت کی ویب سائٹ کے ذریعے 15 سے 24 اکتوبرتک وصول کی جائیں گی۔
امیدواروں کو ایک تحریری امتحان دینا ہوگا جو یکم دسمبر کو ملک بھر میں منعقد ہوگا جبکہ مخصوص عہدوں کے لئے درخواست گزار سے اضافی پیشہ ورانہ مہارت کا امتحان لیا جائے گا۔
نچلی سطح پر سول سروس کو مستحکم کرنے لئے 27 ہزار 500 ملازمتیں کاؤنٹی یا اس سے نچلی سطح کے اداروں میں مختص کی گئی ہیں۔
یونیورسٹی گریجویٹس آبادی ایک اہم جزو ہیں جنہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے 26 ہزار 700 ملازمتیں مختص کی گئی ہیں۔
