چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقہ کے شہر لہاسا میں ایک سیاح پوٹالا محل کے سامنے تصویر بنوارہی ہے- (شِنہوا)
لہاسا(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقہ کے دارالحکومت لہاسا میں گزشتہ اکتوبر میں شروع کئے گئے سروے کے بعد سے اب تک 4 ہزار سے زائد نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
شہر کے ثقافت اور سیاحت کے ادارے کے مطابق ان مقامات میں سے زیادہ تر قدرتی سیاحتی مقامات ہیں، یہ مقامات زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو اپنی طرف راغب کریں گے جس سے مقامی رہائشیوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
1300 سال سے زائد کی تاریخ کے حامل قدیم شہر کے طور پر لہاسا چین کے ان شہروں میں سے ایک ہے جہاں سب سے زیادہ ثقافتی آثار اور دستاویزات ہیں۔
جنوری سے جولائی تک خود مختار علاقہ میں 4 کروڑ 20 لاکھ سے زائد مقامی اور بین الاقوامی سیاح آئے، جو گزشتہ سال کی نسبت 16.65 فیصد ز ائد ہے۔
