پاکستانی کاروباری شخصیات بیجنگ میں منعقدہ گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس 2024 میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے کاروباری اداروں کے لئے قرض جاری کرنے کے حوالے سےمعیار اور اعتبار کو شامل کرتے ہو ئے مالی معاونت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ نظم ونسق کے سربراہ لیو وین نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ قرض درخواستوں کا جائزہ لیتے وقت مالیاتی ادارے کمپنی کا معیار اور برانڈ کی ساکھ کو مدنظر رکھیں گے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس سے کاروباری اداروں کے لئے قرض سہولت میں بہتری آئے گی۔
لیو نے کہا کہ روایتی قرض کے علاوہ چین کمپنیوں کے لئے جامع قرض اقدامات کے طور پرایکویٹیز، فنڈز اور بانڈز کا استعمال بڑھائے گا۔ اس اقدام کا مقصد سالانہ قرض کی منظوری میں 300 ارب یوآن (42.4 ارب امریکی ڈالر) کا اضافہ کرنا ہے جس سے مختلف شعبوں کے کاروباری اداروں کو فائدہ ہوگا۔
لیو نے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کے لئے مناسب مالیاتی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کی کوششوں پر زور دیا جس میں مختلف قرض کی حد، شرح سود، قرض کی شرائط اور قرض واپسی کے مواقع شامل ہوں۔
