چین نے نجی شعبے کے فروغ کے لئے قانون کا مسودہ عوامی رائے حاصل کرنے کے لئے شائع کیا تھا۔ (شِںہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت انصاف کو نجی شعبے کے فروغ سے متعلق قانونی مسودے پر اب تک ایک ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوچکی ہیں۔ حکومت نے عوامی رائے حاصل کرنے کے لئے یہ مسودہ قانون گزشتہ جمعرات کو شائع کیا تھا۔
نائب وزیرانصاف ہووائی لی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسودے کا مقصد نجی شعبے میں پائیدار، مثبت اور اعلیٰ معیار کی ترقی کا فروغ ہے جس سے نجی شعبے سمیت ملکیت کی تمام صورتوں میں معاشی اداروں کو مشترکہ ترقی کے لئے سازگار ماحول ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسودہ نجی معاشی اداروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ وہ قومی سائنسی و ٹیکنالوجی کے حوالے سے کامیابیوں میں حصہ لیں اور اہم ٹیکنالوجی تحقیقی کاموں میں قابل افراد کی معاونت کریں۔
ہو نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ مسودہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ نجی شعبے کی تنظیمیں قانون کے تحت معیار کے تعین اور عوامی ڈیٹا وسائل کے فروغ بارے اس کے استعمال میں حصہ لی سکتی ہیں ۔
ان کے جملہ حقوق کے تحفظ کو بھی مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسودہ نجی شعبے کے لئے سرمایہ کاری اور قرض کی صلاحیت بہتر بنانے اور اہم قومی حکمت عملیوں و منصوبوں میں شرکت کرنے کے لئے نجی معاشی اداروں کی معاونت پر زور دیتا ہے۔
