اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین  شہرقائد میں 153مریضوں میں چکن گونیا کی تصدیق ، سرکاری اسپتالوں...

  شہرقائد میں 153مریضوں میں چکن گونیا کی تصدیق ، سرکاری اسپتالوں میں ٹیسٹنگ کٹس ختم 

شہر قائد میں 153  مریضوں میں چکن گونیا کی تصدیق ہوگئی، سرکاری اسپتالوں میں چکن گونیا کی ٹیسٹنگ کٹسختم ہوگئیں ۔طبی ماہرین کے مطابق کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے کیسز میں اضافہ جاری،جناح اور سول اسپتال میں یومیہ 50، 50 مریض سردی، بخار اور جسم میں درد کے آ رہے ہیں جسمیں مشتبہ کیسز میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریض بھی شامل ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں چکن گونیا کے 411 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 153 میں چکن گونیا کی تصدیق ہوئی ہے۔  رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 1724 کیسز رپورٹ ہوئیجبکہ اس سے  1  مریض کا انتقال ہوا۔ محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ سندھ میں رواں سال مجموعی طور پر  ملیریا کے 2 لاکھ 22 ہزار 239 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے  1768 کراچی  سے  ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!