اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنل  اسرائیل کی لبنان میں کارروائیاں جاری رہیں تو مزید حملے کر...

  اسرائیل کی لبنان میں کارروائیاں جاری رہیں تو مزید حملے کر یں  گے،حزب اللہ

حزب اللہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کی  لبنان میں  کارروائیاں جاری رہیں تو مزید حملے کر یں  گے۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دشمن سے وعدہ کر تے ہیں اگر اسرائیل نے ہمارے لوگوں کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تو اس نے  جنوبی حیفہ میں جو کچھ دیکھا وہ اس کے مقابلے میں کچھ نہیں ہے جو آگے اس کا منتظر ہے۔  حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اسرائیلی دفاعی نظام کو مصروف رکھنے کے لیے حیفہ کے شمال میں نہاریہ اور ایکر کی جانب درجنوں میزائل داغے ہیں۔بیان کے مطابق گروپ نے بیک وقت مختلف ڈرونز کے سکواڈرن جن میں سے کچھ کو پہلی بار استعمال کیا جا رہا تھا، ایکر اور حیفہ کے مختلف علاقوں کی جانب لانچ کیا گیا جہاں وہ اسرائیلی فضائی دفاعی ریڈاروں سے گزرنے میں کامیاب ہو گئے۔بیان میں بتایا گیا کہ یہ ڈرونز ان کمروں میں پھٹ گئے جہاں اسرائیلی دشمن کے درجنوں افسر اور سپاہی موجود تھے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!