کیلیفورنیا میں سابق ا مریکی صدر ا ور ریپبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے قریب سے ایک شخص کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریورسائیڈ کاونٹی کے پولیس افسر چاڈ بیانکو نے کہا ہے کہ میرے خیال میں ہم نے قاتلانہ حملے کو روک دیا ہے۔ جیل ریکارڈ کے مطابق مشتبہ شخص کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے، وفاقی سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔چاڈ بیانکو نے مزید کہا کہ ہم جو جانتے ہیں وہ یہ کہ اس کے پاس مختلف ناموں کے متعدد پاسپورٹس، جعلی لائسنس پلیٹ والی ایک غیررجسٹرڈ گاڑی اور آتشیں اسلحہ موجود تھا۔49 سالہ شخص جس کی شناخت لاس ویگس کے رہائشی ویم مِلر کے نام سے ہوئی ہے ان کو بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے حراست میں لیا گیا۔جیل ریکارڈ کے مطابق ویم مِلر کو پانچ ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ ان سے اس معاملے سے متعلق رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔
