اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسیہ سنکیانگ ہے

یہ سنکیانگ ہے

ہیڈ لائن:  یہ سنکیانگ ہے

جھلکیاں:

سنکیانگ کی خوبصورت قدرتی  اور ثقافتی ورثے کی تصویری کہانی۔قدیم اسرار بھری خطہ جس کے متعدد مقامات یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہیں۔سنکیانگ، صحراؤں، جھیلوں اور نایاب جنگلی  حیات کی پناہ گاہ

ذیلی عنوانات:

یہ سنکیانگ ہے

سنکیانگ، قدرتی خوبصورتی سے مالا مال  ایک وسیع علاقہ ہے۔

2013 میں، سنکیانگ تیان شان کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

تارم طاس، چین کا سب سے بڑا اندرونِ ملک نشیبی علاقہ ہے

تکلِیمکان صحرا، دنیا کا دوسرا سب سے بڑا متحرک ریت کا صحراہے

تارم دریا، چین کا اندرونِ ملک سب سے طویل دریا ہے

بوستن جھیل، چین  کے اندرونی علاقوں میں  سب سے بڑی  میٹھے پانی کی جھیل ہے

آئیڈنگ جھیل، زمین پر چین کا سب سے نشیبی مقام ہے

تورپان طاس، جو اپنےخشک اور گرم موسم کی وجہ سے ‘آگ کی زمین’ کہلاتا ہے

دریائے ایلی کی وادی، جو اپنے دلکش قدرتی مناظر کے لیے جانی جاتی ہے۔

سنکیانگ، وسائل سے مالا مال ایک خطہ۔

سنکیانگ میں  زراعت، جنگلات اور مویشیوں کی افزائش نسل کے لیے تقریباً 6.8 کروڑ ہیکٹر زمین  زیر استعمال آسکتی ہےجو   کہ مجموعی قومی رقبے کا دَسواں حصہ  ہے۔

سنکیانگ 178اقسام کی  ریاستی تحفظ یافتہ جنگلی حیات کا گھر ہے، جو چین کے کل جنگلی حیات کا 18فیصدہیں۔

سنکیانگ،  ‘تربوزوں اور پھلوں کی سرزمین’ ، جہاں مختلف اقسام کےپھلوں کی خصوصی صنعتیں موجود ہیں۔

سنکیانگ میں 153 قسم کے معدنیات دریافت ہو چکے ہیں، جو چین میں معلوم معدنیات کی 88 فیصد تعداد پر مشتمل ہیں۔

سنکیانگ، ایک عظیم ثقافتی ورثے کا حامل خطہ۔

سنکیانگ کے متعدد آثار قدیمہ  کو2017 سے 2021 کے دوران چین  کے دس مشہور آثار قدیمہ فہرست میں  شامل کیا گیا۔

سنکیانگ میں 9,542  ثقافتی ورثے کے آثار  ہیں جنہیں کہیں اور منتقل نہیں کیا جاسکتا ،

ان آثار میں سے چھ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہیں۔

یہ خطہ طویل عرصے سے ‘گیت اور رقص کی سرزمین’ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

رقص و موسیقی کے مجموعے ’سنکیانگ ویغور مقام آرٹس آف چائنا‘  اور کرغز نسل کے لوگوں کی  رزمیہ نظم  ‘ماناس’

کو یونیسکو نے  انسانیت کے زبانی اور غیر مادی ورثے کا شاہکار قرار دیا ہے

سنکیانگ،  زندگی سے بھرپور خطہ۔

سنکیانگ  کے علاقے میں صرف2023 میں، اناج کی پیداوار 21.19 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔

یہ پیداوار2022 کے مقابلے میں 3.057 ملین ٹن زیادہ  اور قومی پیداوار میں 34.4 فیصد اضافہ ہے۔

سنکیانگ میں2023 کے آخر تک 9,525.6 کلومیٹر  ریلوے نیٹ ورک فعال ہے۔ اس علاقے میں بچھائی گئی  سڑکوں کی کل لمبائی 227,900 کلومیٹر تک پہنچ گئی۔

اس خطے میں چین کے دوسرے علاقوں کی نسبت سب سے زیادہ   26  شہری  ایئرپورٹ ہیں۔

14,397چین-یورپ مال بردار ٹرینیں سنکیانگ سے وسطی ایشیا کے راستے سے گزریں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 8.5فیصد زیادہ ہیں۔

یہ ہے سنکیانگ

سنکیانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی  رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!