اتوار, ستمبر 14, 2025
تازہ ترینچین نے مخصوص امریکی اینالاگ آئی سی چِپس کے خلاف اینٹی ڈمپنگ...

چین نے مخصوص امریکی اینالاگ آئی سی چِپس کے خلاف اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کا آغاز کردیا

چین کی وزارت تجارت نے امریکہ کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے جس کے تحت چین میں کام کرنے والی 3 سیمی کنڈکٹر کمپنیوں کے لئے "ویلیڈیٹڈ اینڈ یوزر”(یوای وی) کی منظوری ختم کر دی گئی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکہ سے درآمد ہونے والی مخصوص اینالاگ آئی سی چِپس کے خلاف اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

وزارت کے ترجمان نے میڈیا کے سوال کے جواب میں کہا کہ حالیہ دنوں میں امریکی حکومت نے قومی سلامتی کے تصور کو حد سے بڑھا چڑھا کر پیش کیا، برآمدات پر غیر ضروری پابندیاں عائد کی ہیں، غیر ملکی دائرہ اختیار کا غلط استعمال کیا ہے اور چین کی چِپ مصنوعات اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی صنعت کو جان بوجھ کر روکا اور دبایا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے اقدامات عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور ان سے چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور  چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

وزارت کے بیان کے مطابق یہ تحقیقات ملکی صنعت کی نمائندہ صوبائی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے دی گئی درخواست پر شروع کی گئی ہیں ۔

تحقیقات کا ہدف وہ آئی سی چِپس ہوں گی جو کموڈٹی انٹرفیس اور گیٹ ڈرائیور کے لئے استعمال ہوتی ہیں اور جو 40 نینومیٹر یا اس سے بڑی ٹیکنالوجی سے تیار کی جاتی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ یہ تحقیقات ممکنہ طور پر 13 ستمبر 2026 تک مکمل ہوں گی تاہم خاص حالات میں اس میں چھ ماہ کی توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

ترجمان نے زور دے کر کہا کہ یہ اینٹی ڈمپنگ تحقیقات چین کے قوانین، ضوابط اور عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کے مطابق ملکی صنعت کی درخواست پر شروع کی گئی ہیں۔

درخواست گزار کی طرف سے پیش کئے گئے ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2022 سے 2024 کے درمیان امریکہ سے ان مصنوعات کی درآمدات میں 37 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ان کی قیمتوں میں 52 فیصد کمی آئی، جس سے چین کی مقامی قیمتیں گر گئیں اور ملکی صنعت کی پیداوار اور کاروبار کو نقصان پہنچا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تحقیقاتی ادارے مقررہ قانونی طریقہ کار کے مطابق تحقیقات کریں گے، تمام متعلقہ فریقین کے حقوق کا مکمل تحفظ کریں گے اور شواہد کی بنیاد پر ایک منصفانہ اور غیر جانبدار فیصلہ کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!