اتوار, ستمبر 14, 2025
تازہ ترینچین نے اپنے اداروں پر امریکی پابندیاں مسترد کردیں

چین نے اپنے اداروں پر امریکی پابندیاں مسترد کردیں

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین امریکہ کے اس تازہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جس کے تحت متعدد چینی اداروں کو امریکی برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ کے اس تازہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جس کے تحت متعدد چینی اداروں کو امریکی برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ترجمان نے یہ بیان میڈیا سوال کے جواب میں دیا جو امریکی محکمہ تجارت کے اس اعلان سے متعلق تھا جس میں کہاگیا ہے  کہ سیمی کنڈیکٹر، بائیوٹیکنالوجی، ایئرو سپیس اور کمرشل و تجارتی نقل و حمل کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے متعدد چینی اداروں کو برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو حد سے زیادہ پھیلا کر برآمدی شرائط کا غلط استعمال کیا ہے تاکہ چینی اداروں پر پابندیاں عائد کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی نظام اور قومی سلامتی کے تحفظ کے بہانے امریکہ دراصل یکطرفہ اور دباؤ ڈالنے والی پالیسیوں پر عمل کر رہا ہے اور اپنے مفادات کو دوسرے ممالک کے ترقی کے حق پر فوقیت دے رہا ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے اقدامات چین اور دیگر ممالک کی کمپنیوں کو دباؤ میں ڈالتے ہیں، معمول کے کاروباری تبادلوں کو متاثر کرتے ہیں، عالمی منڈیوں کو شدید طور پر بگاڑتے ہیں، کمپنیوں کے جائز حقوق و مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں اور عالمی صنعتی و سپلائی چین کی سکیورٹی اور استحکام کو کمزور کرتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ چین اور امریکہ کے درمیان 14 ستمبر سے سپین میں اقتصادی و تجارتی مذاکرات طے ہیں۔ ایسے پس منظر میں چینی کمپنیوں پر پابندیاں لگانا امریکی فیصلے کے اصل مقاصد پر سوال اٹھاتی ہیں۔

ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوراً اپنے غلط اقدامات درست کرے اور چینی کمپنیوں پر بے جا دباؤ ڈالنا بند کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!