اتوار, ستمبر 14, 2025
پاکستانپنجاب میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 9 افراد جاں بحق

پنجاب میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 9 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق جہانیاں میں نواحی اڈہ پر ویزوالا کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے، بس رحیم یار خان سے فیصل آباد جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آ گیا، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب گوجرخان جی ٹی روڈ پر وین اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 3 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں جبکہ 4 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق افراد میں عمران رضا، فوزیہ بہرام اور علی عمران شامل ہیں۔

ریسکیو نے نعشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس کے علاوہ چنیوٹ میں لاہور روڈ پر نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!