اتوار, ستمبر 14, 2025
تازہ ترینایشیا کپ میں آج پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج مقابلہ

ایشیا کپ میں آج پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج مقابلہ

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سب سے بڑے مقابلے میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں ٹکرائیں گی۔ گروپ اے کا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

روایتی حریف چھ ماہ کے وقفے کے بعد دوسری بار آمنے سامنے ہوں گے، دونوں ٹیمیں شاندار فارم میں ہیں۔ بھارت نے یو اے ای کو آسانی سے مات دی، جبکہ پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو ہرا کر تین ملکی سیریز اپنے نام کی۔

پاکستان کو فخر زمان، صائم ایوب، سلمان آغا اور حارث سے بڑی امیدیں ہیں جبکہ بھارت شبمن گل، سوریا کمار یادیو اور بمراہ پر انحصار کر رہا ہے۔

ایشیا کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں 19 بار مقابل ہوئیں، جن میں بھارت نے 10 اور پاکستان نے 6 میچ جیتے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف آخری فتح 2022 میں حاصل کی تھی۔

پاکستانی شائقین پرامید ہیں کہ ٹیم اس بار بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔ صائم ایوب کا کہنا ہے کہ "پاک بھارت میچ لوگوں کے لیے بڑا موقع ہوتا ہے، ہم پرجوش ہیں اور بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔”

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!