اتوار, ستمبر 14, 2025
پاکستانریلیف پیکج پر غور: آئی ایم ایف بجٹ اور ہنگامی اخراجات کا...

ریلیف پیکج پر غور: آئی ایم ایف بجٹ اور ہنگامی اخراجات کا جائزہ لے گا

سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے بجلی بلوں میں ریلیف اور کسان پیکج کی تجویز پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے بجٹ اخراجات اور ہنگامی اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لے گا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آیا سیلاب سے ہونے والے اضافی اخراجات پورے کرنے کی مالی گنجائش موجود ہے یا نہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر سے پاکستان کا دورہ کرے گا، جہاں وہ موجودہ بجٹ اور ہنگامی نوعیت کے اخراجات کا جائزہ لے گا۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ جولیا کوزیک نے واضح کیا ہے کہ نیا قرض اسی وقت ممکن ہوگا جب پرانا پروگرام کامیابی سے مکمل ہوگا۔ ان کے مطابق یہ بات بھی پرکھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کا آئندہ بجٹ سیلاب سے نمٹنے کی اہلیت رکھتا ہے یا نہیں۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ماہر بنیسی نے کہا کہ مشن کے دورے کے دوران مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی جانچ بھی کی جائے گی تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ اس میں قدرتی آفات کے اخراجات کے لیے کتنی لچک موجود ہے۔ انہوں نے سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا بھی اظہار کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں متاثرہ علاقوں کے بجلی بلوں سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام تقسیم کار کمپنیاں فوری طور پر سیلاب زدہ صارفین سے اگست کے بل وصول نہ کریں۔ جو صارفین پہلے ہی بل ادا کر چکے ہیں، ان کی رقم آئندہ ماہ کے بل میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!