کثیر القومی ادارے سوائر گروپ کی انجینئرنگ شاخ، تائیکو انجن سروسز (شیامن) کمپنی لمیٹڈ نے اپنے فیز تھری تعمیراتی منصوبوں کا آغاز نوے لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے کر دیا ہے۔
کمپنی کے ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر سائمن جیمز اسمتھ نے چین میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ساوٴنڈ بائٹ (انگریزی): سائمن جیمز اسمتھ، ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر تائیکو انجن سروسز (شیامن) کمپنی لمیٹڈ
"کاروبار اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ پچھلے سال 2024 سے 2025 تک ہماری آمدن میں تقریباً 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہماری خدمات کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ فیز تھری کے تحت ہم نے دس ہزار مربع میٹر پر نئی تعمیر شروع کر دی ہے۔ اس سے ہماری گنجائش 75 انجن سے بڑھ کر 120 انجن تک ہو جائے گی اور نئے ماڈلز شامل کرنے کی صلاحیت بھی بڑھے گی۔ یہ منصوبہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور 2026 کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔
چین کی سفری مارکیٹ 2030 تک دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ بننے جا رہی ہے۔ ایم آر او یعنی مرمت اور دیکھ بھال کی مارکیٹ میں 2035 تک ہر سال اوسطاً 11.6 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ اس عرصے میں انجن اور پرزہ جات کی مرمت کا شعبہ سب سے تیزی سے ترقی کرے گا۔ حکومت کی پالیسیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع کی بدولت ہمیں چینی مارکیٹ پر پورا اعتماد ہے۔ ہم ڈھانچے، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت پر سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔
ہم اگلے دو سال میں 60 کروڑ یوآن کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ زیادہ تر سرمایہ موجودہ صلاحیت بڑھانے اور نئے ماڈلز تیار کرنے پر خرچ ہوگا۔ ہم سی ایف 34-10 اے انجن تیار کریں گے جو سی 909 کو سپورٹ کرے گا اور جنوری 2026 تک مکمل ہوگا۔ اس کے ساتھ ہم جی ای 9 ایکس انجن پر بھی سرمایہ کاری کریں گے جو دنیا کا سب سے بڑا کمرشل جیٹ انجن ہوگا۔ اس کے لیے ہم نیٹ ورک میں دوسرا ایم آر او مرکز بنیں گے اور یہ صلاحیت 2026 کے آخر یا 2027 کے آغاز تک دستیاب ہوگی۔”
شیامن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
————————————–
آن سکرین ٹیکسٹ:
ایرو انجن سروس کمپنی کا چین میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کا اعلان
تائیکو انجن سروسز کی جانب سے فیز تھری منصوبے کا آغاز
نوے لاکھ امریکی ڈالر کی نئی سرمایہ کاری سے منصوبے کی شروعات
کمپنی کی صلاحیت 75 انجن سے بڑھا کر 120 انجن تک کرنے کا منصوبہ
ڈائریکٹر سائمن جیمز اسمتھ کا چین میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کا عزم
چین کی فضائی مارکیٹ 2030 تک دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ بننے کی پیش گوئی
ایم آر او مارکیٹ میں 2035 تک ہر سال 11.6 فیصد اضافے کا امکان
کمپنی اگلے دو برس میں 60 کروڑ یوآن کی سرمایہ کاری کرے گی
نئے ماڈلز کی تیاری اور جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کا اعلان

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link