اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنائے گا

چین بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنائے گا

بیجنگ: چینی حکومت ملک میں  باضابطہ ریٹائرمنٹ کی عمر کو بتدریج بڑھانے کے فیصلے کے بعد بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنائے گی۔

شہری امور کے نائب وزیر تانگ چھینگ فیی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بزرگوں کی سستی اور قابل رسائی دیکھ بھال کے لیے  متعلقہ اداروں کے امور اور ڈھانچے کوبہتر بنایا جائے گا۔

مختلف اقدامات کے ذریعے خاندانوں پر بزرگوں کی دیکھ بھال کے بوجھ کو کم کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے تانگ نے مزید کہا کہ کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے میں حصہ لیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزارت شہری امور بزرگ افراد  کے لیے ایک دوست معاشرے کی تعمیر میں فعال کردار ادا کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!