بیجنگ: چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے ایسے وقت میں جب دنیا تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے امن واستحکام کو فروغ دینے کے لیے تمام ممالک سے اپنی کوششوں کو یکجا کرنے پر زوردیا ہے ۔
11 ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی افتتاحی تقریب سے اپنے کلیدی خطاب میں ڈونگ نے بین الاقوامی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ باہمی احترام کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ خلوص کے ساتھ پیش آئیں اور اپنی رائے پر قائم ہوئے مشترکہ بنیادتلاش کریں۔
ڈونگ نے کہا کہ ممالک کو اس دوران، وسیع القلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامع نقطہ نظر اختیار کرناچاہیے، یکساں مفاد پر مبنی تعاون ہونا چاہیے جس سے تمام فریقوں کو فائدہ پہنچے، اور انہیں دیرپا پرامن بقائے باہمی کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
چینی وزیر دفاع نے ایک کثیر قطبی دنیا کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا جس میں مساوات اور نظم و ضبط یقینی ہو۔
ڈونگ نے مزید کہا کہ چین کی مسلح افواج عالمی سلامتی کے اقدامات پر مضبوط عملدرآمد کریں گی، اور دنیا بھر کی افواج کے ساتھ سیکورٹی شراکت داری کا ایک نیا ماڈل تشکیل دینے کے لیے تیار رہیں گی۔
"ہم نصیب مستقبل کے لیے امن کا فروغ” کے موضوع پر رواں سال کے فورم میں 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 1ہزار800 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔
