اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسیاسی درجہ حرارت کم کرنا سب کی ذمہ داری ہے، فواد چودھری

سیاسی درجہ حرارت کم کرنا سب کی ذمہ داری ہے، فواد چودھری

لاہور :  سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے سیاسی درجہ حرارت کم کرنا سب کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پارلیمنٹ جعلی ہے، وزیراعظم 18 سیٹوں کیساتھ بیٹھے ہیں، خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا سوچنا بھی نہیں چاہئے، اگر ایسا ہوا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری پارلیمنٹ جعلی ہے، وزیراعظم18 سیٹوں کیساتھ بیٹھے ہیں، سب نے جانا ہوتا ہے، کتنا عرصہ بندہ اقتدار میں رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس سے لوگوں کو جا کر اٹھایا گیا، علی امین گنڈا پور کی پوری بات سنیں وہ کہہ رہے ہیں کوئی حل بتائیں؟، 90 لوگ صرف اس مہینے میں شہید ہوئے ہیں، حکومت نے دہشت گردی کے مسئلے کو غیر سنجیدہ انداز میں لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں،سیاسی درجہ حرارت کم کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!