اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینآئینی ترامیم کا بل پیش کرنا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی...

آئینی ترامیم کا بل پیش کرنا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہوگی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد :  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا بل پیش کرنا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی ترامیم کا بل پیش کرنا قواعد و ضوابط کے خلاف ہوگا،حکومت سے شکوہ رہا رات کے اندھیرے میں قانون سازی نہیں کی جاتی، ہمیشہ کہا جو قانون سازی کرنی ہے اس کا طریقہ کار اپنائیں، آئین میں درج ہے قانون سازی کس طرح ہو گی قانون اور رولز آف بزنس دیکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جب پرائیویٹ ممبر بل آتا ہے تو پہلے کمیٹی میں آتا ہے ایک ماہ قبل اجازت لی جاتی ہے،پھر ایجنڈے پر آتا ہے، اس قسم کے حکومتی بل پہلے وزارت کے ذریعے کابینہ میں جاتے ہیں، کابینہ میں منظوری کے بعدوزیراعظم کے دستخط سے آگے بڑھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رولز آف بزنس 16 اور 27 کیلئے لازم ہے کہ وزارت قانون و پارلیمانی امور اسے آگے بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل کابینہ کی منظوری اور وزیراعظم کے دستخط سے قبل کیا جاتا ہے مگر یہاں تو نہ کابینہ اجلاس ہوا،نہ ہی منظوری ہوئی کہ اجلاس میں بل پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!