اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانژوب، مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق،24زخمی

ژوب، مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق،24زخمی

ژوب :  ژوب میں قومی شاہراہ دانہ سر کے مقام پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں قومی شاہراہ دانہ سر کے مقام پراسلام آباد سے کوئٹہ جانیوالی مسافر بس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 5مسافر جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور بس میں پھنسے مسافروں کو چھت کاٹ کر باہر نکالا اور ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب پولیس حکام نے تفتیش شروع کردی ہے کہ آیا بس کی رفتار تیز تھی یا حادثہ کسی فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!