جمعرات, اگست 14, 2025
تازہ ترینچین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا نیا گروپ خلا میں بھیج دیا

چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا نیا گروپ خلا میں بھیج دیا

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں وین چھانگ خلائی لانچ مرکز سے زمین کے نچلے مدار میں گردش کرنے والے سیٹلائٹس کے ایک گروپ کو خلا میں لے جانے والا لانگ مارچ-5بی کیریئر راکٹ اڑان بھر رہا ہے ۔(شِںہوا)

وین چھانگ، ہائی نان(شِنہوا) چین نے جنوبی جزیرہ صوبے ہائی نان کے وین چھانگ خلائی لانچ سائٹ سے نچلی مدار  میں گردش کرنےوالے سیٹلائٹس کے نئے گروپ کوکامیابی سے خلا میں بھیجا ہے۔

اپنی نوعیت کا یہ 8 واں سیٹلائٹ گروپ ایک انٹرنیٹ جھرمٹ بنائے گا۔ یہ دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر (بیجنگ وقت) لانگ مارچ-5 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا جس کے اوپر یوآن ژینگ-2 (ایکسپیڈیش-2) اپر سٹیج نصب تھا۔

سیٹلائٹس کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگئے۔

یہ لانچ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹس کا 588 واں مشن تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!