چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی کے تصور کو حد سے زیادہ نہ بڑھائے اور دیگر ممالک کے ساتھ چین کے اقتصادی و تجارتی تعاون کو بدنام اور متاثر کرنا بند کرے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی کے تصور کو حد سے زیادہ نہ بڑھائے اور دیگر ممالک کے ساتھ چین کے اقتصادی و تجارتی تعاون کو بدنام اور متاثر کرنا بند کرے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یہ بیان اس وقت دیا جب انہیں امریکی حکام اور تجزیہ کاروں کے الزامات پر رائے دینے کے لئے کہا گیا، جن کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں نے دنیا بھر میں بندرگاہوں کا ایک نیٹ ورک قائم کیا ہے تاکہ عالمی تجارت پر کنٹرول حاصل کیا جا سکے، نام نہاد جاسوسی اور دیگر اقدامات کئے جاسکیں۔
لین نے زور دے کر کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ سکیورٹی کے تصور کو حد سے زیادہ نہ بڑھائے، چین کے نام نہاد خطرے کی ترویج بند کرے اور دیگر ممالک کے ساتھ چین کے اقتصادی و تجارتی تعاون کو بدنام اور خراب کرنا بند کرے۔
