جمعرات, اگست 14, 2025
تازہ ترینچین کے گوانگ شی کے آموں سے بنی آئس پاپس میں...

چین کے گوانگ شی کے آموں سے بنی آئس پاپس میں تازگی بھرے ذائقے کا مزہ

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے کے شہر بائی سے میں کسان زرعی مصنوعات کی تھوک منڈی میں آم فروخت کررہے ہیں-(شِنہوا)

نان ننگ(شِنہوا)چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے کی کاؤنٹی تیان ڈونگ میں آم کے ذائقے والی آئس پاپس ایک پیداواری لائن سے مسلسل تیار ہو رہی ہیں۔ یہ دیسی مٹھاس بعد میں روس کے لئے ایک طویل سفر پر روانہ ہوگی۔

 تیان ڈونگ یی شینگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین لین دے این نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے  پیداوار پچھلے کے سال چند سو ٹن سے بڑھ کر رواں سال اب تک 3 ہزارٹن سے تجاوز کر چکی ہے۔ ہم پورے سال کے لئے 5 ہزار ٹن کا ہدف حاصل کرنے کے راستے پر ہیں۔

کمپنی کی آم والی آئس پاپس  کی برآمدات میں سے تقریباً 60 فیصد روس بھیجی جاتی ہیں جبکہ باقی قازقستان، جمہوریہ کوریا اور جاپان کو برآمد کی جاتی ہیں۔

تیان ڈونگ کا ہدف ہے کہ وہ خود کو "چین کا آموں کا دارالحکومت” بنائے۔ مقامی آم کی صنعت تازہ پھل کی برآمدات سے گہری پروسیسنگ کی طرف منتقل ہو رہی ہے اور آم کے چپس، پیوری اور جام جیسی مصنوعات بتدریج ابھرتی ہوئی غیر ملکی منڈیوں میں جگہ بنا رہی ہیں۔

 کمپنی کے جنرل منیجر کے اسسٹنٹ زینگ چھینگ رُوئی نے بتایا کہ ہم آم کی مصنوعات کو خام مال کے طور پر چائے کے مشہور برانڈز کو بھی فراہم کرتے ہیں جو آنہوئی، شان ڈونگ، فوجیان اور گوانگ ڈونگ صوبوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر موسم میں ہماری آم کی پیوری اور گودے کی مشترکہ پیداوار 6 ہزار ٹن سے تجاوز کر جاتی ہے، پھر بھی ہم طلب پوری نہیں کر پاتے۔

چین کے اہم ترین آم کے مراکز میں سے ایک تیان ڈونگ اس وقت تقریباً 22 ہزار 666 ہیکٹر پر محیط آم کے باغات کا مسکن ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!