جمعرات, اگست 14, 2025
پاکستانپاکستان اللہ کے قانون کے نفاذ، آئین کی سربلندی کیلئے وجود میں...

پاکستان اللہ کے قانون کے نفاذ، آئین کی سربلندی کیلئے وجود میں آیا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک اللہ کے قانون کے نفاذ، آئین کی سربلندی کیلئے وجود میں آیا، ہم عوام کی بہتری کیلئے کوشاں ، ملک کو بہتر سے بہترین بنائینگے۔

یوم آزادی پر جاری بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اپنے سے 5گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ایک مقصد کیلئے بنا تھا کہ یہاں اللہ کے قانون کا نفاذ اور آئین کی سربلندی ہوگی، ہم نے آزادی اس لئے لی تھی کہ یہاں ایوان بالادست ہو گااور عوام کی آواز سنی جائے گی۔

انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی بہتری کیلئے کوشاں رہے گی ، ملک کو بہتر سے بہترین بنایا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!