جمعرات, اگست 14, 2025
انٹرٹینمنٹمیک اپ کو ترجیح نہیں دیتی، ڈراما راجا رانی میں بغیر میک...

میک اپ کو ترجیح نہیں دیتی، ڈراما راجا رانی میں بغیر میک اپ اداکاری کر رہی ہوں، حنا آفریدی

اداکارہ و ماڈل حنا آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے ڈراما راجا رانی میں سوائے ٹنٹ کے کچھ بھی نہیں لگایا، میں صاف چہرے کے ساتھ اداکاری کر رہی ہوں، مجھے میک اپ کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا میں اپنے چہرے پر بالکل بھی میک اپ نہیں کرتی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں میک اپ سے عمر میں دس سال بڑی لگتی ہوں، میرے خیال میں مجھے میک اپ کی ضرورت نہیں کیونکہ میرے چہرے پر ڈارک سرکلز یا ایسی کوئی چیز نہیں ہے جسے میک اپ سے چھپانا پڑے، اسی لیے میں میک اپ کرنے کو ترجیح نہیں دیتی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی بہت ہی پروفیشنل اداکار ہیں، وہ ملک کے نامور فنکار ہیں لیکن اس کے باوجود بہت اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں اور سیٹ پر ہمیشہ وقت پر پہنچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈراما راجا رانی میں فیصل قریشی کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت گھبرا رہی تھیں کہ کہیں کسی غلطی پر ڈانٹ نہ دیں، لیکن فیصل قریشی نے بہت آرام سے ان سے بات کی اور شوٹنگ کے دوران بھرپور ساتھ دیا۔

حنا آفریدی نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ فہد مصطفی کے ساتھ ان کی آن اسکرین کیمسٹری بہت اچھی لگے گی اور لوگ ان کی جوڑی کو پسند بھی کریں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!