جمعرات, اگست 14, 2025
انٹرٹینمنٹنوجوان لڑکوں کے ساتھ ویڈیوز بنانا محبت نہیں، فضا علی کی وینا...

نوجوان لڑکوں کے ساتھ ویڈیوز بنانا محبت نہیں، فضا علی کی وینا ملک پر تنقید

لاہور: اداکارہ و میزبان فضا علی نے وینا ملک کو کم عمر لڑکے کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میں تم سے بہت ناراض ہوں وینا، میں تمہیں ٹک ٹاک پر اجنبی لڑکوں کے ساتھ ڈانس کرتے نہیں دیکھ سکتی، تم وینا ملک ہو، جو بھی تمہارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، وہ ایک برانڈ بن جاتا ہے۔

کبھی بھی ایسے لوگوں کے ساتھ کام نہ کرو جنہیں کوئی نہیں جانتا، تم اپنے میوزک سے کما سکتی ہو کیونکہ تم وینا ہو، پھر یہ ریلز بنانے کی ضرورت کیوں؟۔

فضا علی نے اپنے پروگرام میں وینا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ بھی یونہی ویڈیوز نہ بناو، نوجوان لڑکوں کے ساتھ ویڈیوز بنانا محبت نہیں ہے، میں یہ کبھی وینا ملک کیلیے نہیں چاہوں گی، اور میں تمہاری اہمیت جانتی ہوں، میں نہیں چاہتی کہ تم کسی لڑکے کے ساتھ ریلز بنا رہی ہو، شیشہ پی رہی ہو وغیرہ۔ میں چاہتی ہوں کہ تم چمکو۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!