تل ابیب: اسرائیلی فوج نے یمن سے داغا گیا ایک میزائل فضا میں روک لیا۔ جمعرات کو اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ دیر پہلے اسرائیلی فضائیہ نے یمن سے داغا گیا ایک میزائل روک لیا، طے شدہ پروٹوکول کے تحت سائرن نہیں بجائے گئے۔
غزہ کی پٹی میں سات اکتوبر 2023 کو حماس کے غیر معمولی حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ سے اب تک حوثی ملیشیا اسرائیل کی سمت مسلسل بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیارے بھیجتے رہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کو راستے میں ہی تباہ کر دیا جاتا ہے۔
