خرطوم: سوڈان میں ہیضے کی بدترین وبا سے40 افراد ہلاک ہو گئے ۔ جمعرات کوطبی خیراتی ادارے ایم ایس ایف کے ڈاکٹرز وِدآٹ بارڈرز نے کہا ہے کہ جنگ زدہ ملک سوڈان کے علاقے دارفر میں برسوں میں ہونے والی بدترین وبا میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایک مکمل جنگ کے علاوہ سوڈان میں لوگ اب کئی برسوں میں ہیضے کی بدترین وبا کا سامنا کر رہے ہیں۔ صرف دارفر کے علاقے میں ایم ایس ایف کی ٹیموں نے 2,300 سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا۔
