جمعرات, اگست 14, 2025
پاکستان78واں یومِ آزادی، گوگل نے قومی پرچم والا خصوصی ڈوڈل جاری کردیا

78واں یومِ آزادی، گوگل نے قومی پرچم والا خصوصی ڈوڈل جاری کردیا

اسلام آباد: گوگل نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر قومی پرچم والا خصوصی ڈوڈل جاری کر دیا جس میں تخلیقی انداز سے پرچم کے عقب پر گوگل کا نام بھی لکھا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 14اگست 1947 کو پاکستان نے آزادی حاصل کی اور ایک خودمختار ریاست بن گیا، یہ دن بانیانِ پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کو یاد کرنے کا بھی موقع ہے۔

واضح رہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی کے عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال ہونیوالے سرچ انجن گوگل کا دنیا بھر کے اہم مواقع، تہواروں، ایونٹس اور بین الاقوامی سطح پر ریکارڈز بنانے والی شخصیات کی مناسبت سے اکثر ڈوڈل تبدیل کیا جاتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!