پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلامریکا نے اسرائیل کولڑاکا طیاروں سمیت 20 ارب ڈالر اسلحہ فروختگی کی...

امریکا نے اسرائیل کولڑاکا طیاروں سمیت 20 ارب ڈالر اسلحہ فروختگی کی منظوری دیدی

واشنگٹن: امریکہ نے اسرائیل کو لڑاکا طیاروں سمیت20 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کو20 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سازوسامان میں تقریباً 19 ارب ڈالرز مالیت کے ایف 15 جیٹ طیارے، 774 ملین ڈالرز مالیت کے ٹینک کارتوس، 60 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کے دھماکہ خیز مارٹر کارتوس اور 583 ملین ڈالرز مالیت کی فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایف 15 طیاروں کی فراہمی 2029ء میں شروع ہو جائے گی جبکہ اسرائیل کے موجودہ بیڑے کو اَپ گریڈ کر کے اس میں ریڈار اور محفوظ مواصلاتی آلات بھی شامل کئے جائیں گے۔دوسری جانب امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایف 15 طیاروں پر اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ یہ امریکی قومی مفادات کیلئے ضروری ہے کہ وہ اسرائیل کی مضبوط اور دفاعی صلاحیت کو تیار کرنے اور اسے برقرار رکھنے میں مدد کرے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!